کتاب: خطبات سرگودھا (سیرت نبوی ص کا عہد مکی) - صفحہ 8
84۔ 1985 میں صدر پاکستان ضیاء الحق سےصدارتی ایوارڈوصول کیا۔ 1998 اور 2000 میں نقوش قرآن نمبرپرایوارڈ۔ 2005ء میں شاہ ولی اللہ ایوارڈ ملا۔ 2013 میں حکومت پاکستان کی طرف سے پہلے غیر ملکی باشندے کے طور پر آپ کی کتاب عہد نبوی کا تمدن کوقومی سیرت ایوارڈ دیاگیا۔ آپ جب بھی پاکستان تشریف لاتے ہیں آپ کے اعزازمیں سیمینارا ور لیکچرز کا اہتمام کیاجاتاہے۔ آپ کی اہم تصانیف سیرت حسب ذیل ہیں : ٭ عبدالمطلب ہاشمی۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا، اسلامک بک فاؤنڈیشن نئی دہلی، ۲۰۰۴، دارالنوادر/کتاب سرائے لاہور ۲۰۰۵ء ٭حضرت ثوبیہ رضی اللہ عنہا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی ماں، ا سلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی ۲۰۰۹ء ٭ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی مائیں، مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن یوپی، ۲۰۱۱ء کتاب سرائے لاہور ۲۰۱۲ء ٭ حضرت ام ایمن رضی اللہ عنہا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انا، زوار اکیڈمی کراچی ۲۰۱۴ء ٭ مکی اسوہ نبوی، اسلامی بک فاؤنڈیشن نئی دہلی ۲۰۰۵ دارالنور /کتاب سرائے لاہور The prophet Muhammad A Role.Model for Muslim Minorities ,The Islamic Foundation Leicestershire UK.2006 ٭ مکی عہد میں اسلامی احکام کاارتقاء، فرید بک ڈپو، نئی دلی ۲۰۰۷