کتاب: خطبات سرگودھا (سیرت نبوی ص کا عہد مکی) - صفحہ 72
ہدایت دی گئی۔ ٭ بوانہ کے بت کے قریب جانے سے اسی طرح غیر مرئی شخص نے دھکا دے کر اور ندائے غیب کے ذریعہ روکا اور آپ عالم وحشت وحیرانی میں وہاں سے نکل گئے۔ حفاظت الٰہی اور صیانت تکوینی کے تمام مذکورہ بالا طریقوں میں الہام و القاء، ندائے غیب وہاتف، رجال غیب، ملائکہ کی ہدایات ودخل اندازی نیند و بے خبری کا طار ہونا، بیہوشی اور عالم اضطراب میں گرجانا، ظاہری بصارت کا بیکار اور اندرونی آنکھوں کا کھل جانا اور شق صدر کے واقعہ میں خاص حضرت جبریل علیہ السلام کی تطہیر قلب واندرون کی کارسازی کا اثبات احادیث وروایات میں کیا گیا ہے۔ خاص عصمت نبوی بعد از نبوت میں بھی یہی طریقے تھے اور ان پر وحی الٰہی کی اضافت یقینی وظاہری تھی۔ (48)۔