کتاب: خطبات سرگودھا (سیرت نبوی ص کا عہد مکی) - صفحہ 7
رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پر لکھو۔ والد گرامی کی دلی چاہت میں آپ نے کوہ سیرت سے سیرت طیبہ کے گلشن سے وہ پھول اکٹھے کیے کہ دنیا عش عش کر اٹھی۔ اردو میں سیرت پر ایک وقیع کا م نقوش کارسول نمبرہے۔ ا س کےمدیر جناب محمد طفیل صاحب کا انتخاب دیکھیں کہ انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی صاحب کو خط لکھا کہ آپ کا علم اور میراپاگل پن بہت بڑا کارنامہ سر انجام دے سکتے ہیں۔ بلاشبہ نقوش کا رسول نمبر اس کا مظہر ہے۔ قرآن وحدیث، فقہ وتاریخ اور دوسرے موضوعات پر کتب ومقالات لکھے اورنئی جہات سے روشناس کیا۔ سیرت نبوی کی تحریر ونگارش ان کا سرمایہ سعادت ہے۔ اردو، عربی اور انگریزی میں علوم وفنون اسلامی پر ان کی اعلیٰ معیاری کتابوں کی تعداد پچاس کے قریب ہے اور مقالات کی تعداد ۵۰۰ کے لگ بھگ ہے۔ آپ نے سیرت کے قدیم ماخذ تاریخ یعقوبی ایک مطالعہ، قدیم سیرت نگار واقدی کو اپنی تحقیقات کاموضوع بنایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مکی عہد پر روایتی سیرت نگاروں سے ہٹ کر بہت کچھ لکھا۔ عہد نبوی کی تنظیم وریاست پر انگلش میں Organization of Govt under the prophet لکھی۔ عہد نبوی کے غزوات کونئی جہتوں سے آشکار کروایا، اسرہ النبی کے نازک تعلقات سامنے لائے۔ معاشرت وتہذیب نبوی میں آپ کا قلم خوب رواں ہوا۔ اور ۸۰۰ صفحات پر مشتمل ضخیم کتاب عہد نبوی کےغزاوات کونئی جہتوں سے آشکار کروایا، ا سرہ النبی کے نازک تعلقات سامنے لائے۔ معاشرت وتہذیب نبوی میں آپ کاقلم خوب رواں ہوا۔ ا ور ۸۰۰صفحات پر مشتمل ضخیم کتاب عہد نبوی کا تمدن دہلی سے شائع ہوئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اورخواتین ایک سماجی مطالعہ، مکی مواخاۃ، مکی عہد میں مسلم آبادی، معیشت عہد نبوی ہذا القیاس۔ ڈاکٹر صاحب کی سیرت نگاری بہت متنوع، ہمہ جہت کا شاہکار ہے۔ نئے نئے موضوعات پر آپ قلم اٹھاتے ہیں اور نوآموز محققین کےلیے تحقیق کے بہت سے در وا کردیتےہیں۔ آپ کےاعزازات کی نشاندہی کی جاتی ہے۔