کتاب: خطبات سرگودھا (سیرت نبوی ص کا عہد مکی) - صفحہ 5
کتاب: خطبات سرگودھا (سیرت نبوی ص کا عہد مکی) مصنف: ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی پبلیشر: شعبہ علوم اسلامیہ یونیورسٹی اف سرگودھا ترجمہ: ڈاکٹر عبدالرؤف ظفر حرف اول عالم اسلام کے عظیم معاصر، مورخ اور سیرت نگار پروفیسر ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی صاحب (انڈیا) سے میری شناسائی ان کی کتب اور مقالات کے تناظر میں توتین دہائیوں سے تھی لیکن رسم وراہ زمانہ میں گہرے تعلق، عقیدت اور شناسائی کاسفر جامعہ اسلامیہ بہاولپور میں بین الاقوامی سیرت کانفرنس منعقدہ 11 تا 13 /فروری 2000ء سے ہوا، جس میں آپ کی علمی صحبتوں سے فیض یابی کے ساتھ ساتھ آپ کی خیال آفرینی، علمی قدرومنزلت، تحقیق وجستجو، ندرت اور سیرت مقدسہ سے قلبی محبت اور وابستگی کے مجسم مظاہر مشاہدے میں آئے۔ بس ان کے ساتھ بیتے لمحات میری زندگی پر ان کے گہرے تعلق کے لازوال نقوش ثبت ہوگئے۔ پیہم ان کے ساتھ رابطہ ایک معمول بن گیا۔ ا دارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد میں ”سیرت نگاری کے جدید رجحانات“کے عنوان سے منعقدہ انٹرنیشنل سیرت کانفرنس مارچ ۲۰۱۱ء میں ا ن کی صحبت میسررہی۔ پروفیسرڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی صاحب 26/دسمبر 1944ء کواترپردیش انڈیا میں پیدا ہوئے۔ ہندوستان کی تین عظیم درسگاہوں ندوۃ العلماء جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی تعلیم حاصل کی۔ یوں ان اداروں کی نسبت سے آپ