کتاب: خطبات سرگودھا (سیرت نبوی ص کا عہد مکی) - صفحہ 304
اٹھائے ہیں اور حفیظ جالندھری جیسے شاعر نے ان کا نامہ لکھا ہے۔ حیوانات کی دنیا انسانی عالم سےکچھ کم عجیب نہیں ہے۔ اشرف المخلوقات کو بوجوہ اپنی فضیلت وبلند مرتبی کا غرہ ہے مگر وہ جب حیوانات کی دنیا کی نیرنگیوں کو دیکھتا ہے تو دنگ رہ جاتا ہے اور پھر اسے آیات قرآنی کے بیانات کی صداقت و مرتبت کااندازہ ہوتا ہے۔