کتاب: خطبات سرگودھا (سیرت نبوی ص کا عہد مکی) - صفحہ 275
بھی ہوتے تھے جیسے یثرب کے کنوؤں کے ساتھ تھے یا کھیت ہوتے تھے۔ طائف و ثقیف کی وادیوں میں باغات کی کثرت تھی اور ان کے لیے ارد گرد ایک چار دیواری(حائط)ضرور ہوتی تھی تاکہ ان کی حفاظت کی جا سکے۔ یہ حائط بالعموم پتھروں سے بنائی جاتی تھی۔ (214)