کتاب: خطبات سرگودھا (سیرت نبوی ص کا عہد مکی) - صفحہ 219
موجود علوم و فنون کا تجزیہ ابھی باقی ہے۔
161۔ سیرت نبوی کے مذکورہ بالا مباحث میں قرآنی آیات کا مسلسل ذکر کیا گیا ہے۔ اور ان سے بحث کر کے سوانح کا استنباط بھی کیا گیا ہے۔ خاص اس موضوع پر کتاب مکی سورتوں کے تجزیہ و تنقیدی مطالعہ میں ایک باب سیرت نبوی کا ہے۔ متعدددوسرے علماء اور سیرت نگاروں نے خاص قرآن کی آیات اور سورتوں کے تناظر میں سیرت نبوی بیان کی ہے۔
1۔ عبدالماجد دریا بادی، سیرت رسول قرآن کی روشنی میں نقوش رسول نمبر1/232۔ 302۔ جس کے چند ابواب ہیں: مقدمہ میں ظہور کی پیش خبری وغیرہ، فضائل، خصائص و مشاغل، رسالت و شریعت، معاصرین، مشرکین، منافقین، مومنین۔
2۔ غلام مصطفیٰ خاں، ہمہ قرآن درشان محمد صلی اللہ علیہ وسلم، نقوش رسول نمبر1/89۔ 202۔ جو قرآن مجید کی موجودہ ترتیب سورت کے مطابق سیرتی موادپیش کرتا ہے اور غیر تجزیاتی ہے۔ اس میں پیشکش کی گئی اور خامیاں بھی ہیں۔
162۔ مکی احادیث کے عنوان سے خاکسار راقم نے ایک خاص تنقیدی و تجزیاتی اور مفصل تحقیق تیار کردی ہے جو جلدہی شائع ہو گی (انشاء اللہ)
163۔ اگلی تمام بحث اسی کتاب مفصل کا خلاصہ ہے۔
164۔ تاریخ ادب عربی میں متعدد کتابیں اردو عربی انگریزی وغیرہ میں ہیں۔ ان میں اس موضوع پر کافی مواد ہے۔
165۔ قرآن مجید کی ادبیت اور بلاغت و فصاحت پر عربی زبان میں ایک پورا کتاب خانہ موجود ہے۔ اردو میں بھی کافی عمدہ تصنیفات ہیں۔
166۔ ابن اسحاق، ابن ہشام، 1/186۔ 188ومابعد و ما قبل کے مباحث خاص کر خطبات نبوی۔
مزید کتب ہیں: نثار احمد فاروقی، اردو ترجمہ الرسالات النبویہ، مکاتیب نبوی، نقوش رسول نمبر 2/210۔ 266۔ فن حدیث پر رسول نمبر نقوش کی جلد ششم مکالمات رسول کے عنوان سے مضامین و مقالات نقوش رسول نمبر7/17۔ 132 رفیع الدین ہاشمی، خطبات رسول صلی اللہ علیہ وسلم نقوش رسول نمبر8/1۔ 120۔ فصاحت و بلاغت نبوی پر مقالات ظہور احمد ظہیر شمس بریلوی،