کتاب: خطبات سرگودھا (سیرت نبوی ص کا عہد مکی) - صفحہ 150
حج کو مکی مان لیا جائے تو پندرہ، چودہ میں سے غالب اکثریت مکی ہے۔
92۔ نماز جمعہ کی مکی دور میں یثرب اور جواثی میں اقامت صحابہ رضی اللہ عنہم کے لیے ملاحظہ ہوں: اسلامی احکام 102۔ 109 مآخذ ہیں: بخاری، فتح الباری 2/456و مابعد، سہیلی 4/102۔ 104خاص کر تبصرہ محقق عبدالرحمٰن وکیل برالروض الانف۔ بخاری کی متعدد کتب وابواب میں نماز جمعہ کا ذکر ہے اور ان کی متعلقہ احادیث ہیں:892۔ 4371۔
93۔ ان کے حوالے گزر چکے مزید تفصیل و بحث کے لیے مکی اسوہ نبوی، 70و مابعد۔
94۔ مکی اسوہ نبوی 72۔ 76۔
95۔ شاہ ولی اللہ دہلوی، حجۃ اللہ البالغہ، 1/278، اسد الغابہ 5/3:وقت روزہ کے لیے سورہ بقرہ 183۔ 184: روزہ کی تمام اسلامی ملتوں پر فرضیت کے لیے اور ماہانہ روزوں کے لیے۔ بخاری، فتح الباری 4/ 310313:جاہلی اور مکی عہد میں صیام عاشوراء کے لیے نیز فتح الباری 4/133: قرطبی احکام القرآن، 2/271۔ طبری، تفسیر 2/157، اسلامی احکام143۔ 162۔
96۔ اسلامی احکام 162۔ 164۔ نیز ما قبل غار حراء میں تحنث نبوی کا ذکر آچکا ہے اور جوار واعتکاف کا بھی۔ مقالہ خاکسار برتحنث، مآخذ ہیں: ابن ہشام، 1/235 وغیرہ، بخاری، فتح الباری، 8/917، نیز احادیث بخاری، 13 اوراطراف۔
97۔ مفصل بحث کے لیے اسلامی احکام، 113۔ 136۔ باب زکوۃ و صدقات، مآخذ ہیں: ابن اسحاق و ابن ہشام، 1 /336۔ وغیرہ، سہیلی 3/336و مابعد، فتح الباری، 1/29۔ صفات نبوی و صدیقی، فتح الباری، 3/330۔ 332، حدیث ہر قل صلوٰۃ، زکوٰۃ، صلہ، صدقہ، عفاف وغیرہ کا حکم نبوی، مزید احکا م ہیں۔ ایضاً، 3/345: اصل زکوٰۃ اور اس کے نصاب و مقادیر کا فرق بھی بیان کیا ہے، تفسیر سورہ توبہ: 34۔ ابن کثیر، البدایہ والنہایہ 3/69۔ 70دربار نجاشی میں حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کی تقریر میں نماز و زکوٰۃ کا حکم نبوی وغیرہ۔
98۔ اسلامی احکام کا مفصل باب حج و عمرہ، 165۔ 267مآخذ بہت سے ہیں: صرف اہم ترین حسب ذیل ہیں: قرآن مجید : سورہ آل عمران ((إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ))کی تفسیر