کتاب: خطبات سرگودھا (سیرت نبوی ص کا عہد مکی) - صفحہ 15
خطبہ صدارت
پروفیسر ڈاکٹرمحمداکرم چوہدری صاحب
(سابق وائس چانسلر، یونیورسٹی آف سرگودھا)
نحمدہ ونصلی علی رسوله الکریم۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
محترم المقام جناب پروفیسر ڈاکٹرمحمد یٰسین مظہر صدیقی صاحب، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ظفر صاحب، جناب ڈاکٹرمحمد فیروزالدین شاہ صاحب، جناب پروفیسر فضل حق صاحب، اساتذہ کرام، افسران جامعہ، ڈین حضرات اور بہت ہی عزیز طلبہ وطالبات :السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !۔
بہت سارے سوالات تاریخ کے بارے میں، خاص طور پر میں سوچتا رہا کہ تاریخ دانوں کواس کوبھی موضوع بناناچاہئے اور پروفیسر ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی صاحب کاشکر گزار ہوں انہوں نےمکی زندگی کو موضوع بنایا، عام طور پر تاریخ پڑھنے والے، سیرت پڑھنے والے واقعات کا تسلسل پڑھتے ہیں۔ کہ دوہجری میں یہ ہوا، تین ہجری میں وہ ہوا، پانچ ہجری میں غزوہ احزاب ہوا، چھ ہجری میں صلح حدیبیہ ہوئی، آٹھ ہجری میں فتح مکہ ہوا۔ پھرحنین اور پھر تبوک اور پھر فلاں فلاں وغیرہ۔ یہ succesion of the eventsکو ہم نے تاریخ سمجھ رکھاہے۔ کہ ایک بعد دوسراواقعہ، دوسرے کے بعد تیسرا۔ جس طر ح محترم صدیقی صاحب نے فرمایاکہ ان واقعات کےپیچھے عوامل ہیں جن کے سبب وہ واقعات رونماہوئے، حقیقت میں وہ