کتاب: خطبات سرگودھا (سیرت نبوی ص کا عہد مکی) - صفحہ 12
کےجدید مناہج“ کے عنوان سے ہوا جس میں پروفیسر داکٹر محمد امین صاحب، پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی صاحب، پروفیسر ڈاکٹر خالدظفراللہ صاحب اور پروفیسر ڈاکٹر سفیر اخترصاحب تشریف لائے، ا ورانہوں نے دودن تک مختلف عنوانات پرخطاب فرمایا۔ مارچ 2014 کوڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی صاحب سے وعدہ لیاتھاکہ مارچ 2015 میں آپ کے دس خطبات یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہوں گے۔ چنانچہ حسب وعدہ آپ نے اپنےعنوانات لکھ کر بھیجے، جن کی فہرست یہ ہے : ۱۔ مکی عہد نبوی کی تقسیم نگارش مولفین سیرت کے عجز وتصور کے آداب ۲۔ قبل بعثت مکی حیات طیبہ کی اہمیت ۳۔ مکی عہد نبوی کے اہم ترین سنگ میل ۴۔ مکی دلائل نبوت ومعجزات ۵۔ مکی دور میں دین وشریعت اسلام کا ارتقاء ۶۔ اقتصادی ومعاشی زندگی ۷۔ مکی دورنبوی میں علوم اسلامی کا ارتقاء ۸۔ مکی تہذیب وتمدن ۹۔ تعمیر وفن تعمیر ۱۰۔ مکی دور میں علوم وفنون کاارتقاء پھرا س پروگرام کودس دنوں کی بجائے پانچ دنوں میں منحصر کردیاگیا۔ ڈاکٹر صدیقی صاحب نے روزانہ دودوخطبے ارشاد فرمائے۔ اکثر خطبات کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر داکٹر محمد اکرم چوہدری صاحب نے کی۔ جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میرے عزیز نوجوان سکالر ڈاکٹر محمد فیروز الدین شاہ کھگہ نے بحسن وخوبی