کتاب: خطبات سرگودھا (سیرت نبوی ص کا عہد مکی) - صفحہ 11
صدرامریکن سوسائٹی برائے اسلامی حقوق ٹیکساس امریکہ کودعوت دی۔ انہوں نے”امریکہ میں مسلمانوں کےاحوال“کےعنوان سےمقالہ پڑھا اورسوالات کے جوابات دئیے۔ مارچ2013ء پروفیسر ڈاکٹر سفیر اختر صاحب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایم بی اے ہال میں مقالہ پڑھا۔
پھر 7، 6 اور 8 مئی 2013کوسرزمین مقدس مکہ مکرمہ کے ڈاکٹر صالح عبدالرحمٰن الغامدی کے لیکچرز ”اسلام کی بنیادیں چند فکری پہلو“کے عنوان سے ہوئے۔ ا ور بعد ازاں 17 دسمبر 2013 کوعالم اسلام کےمعروف اسکالر اور دانشور فرزند ارجمند سیدسلیمان ندوی پروفیسر ڈاکٹر سید سلمان ندوی ( جنوبی افریقہ )کودعوت دی۔ انہوں نے ”مطالعہ سیرت کے جدید پہلو“ کے عنوان سے سیمینار میں لیکچر دیا۔
2014 جون میں پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق خان صاحب ( ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ، یونیورسٹی آف بہاولپور ) نے ”تحقیق کے نئے زاویے “ کےعنوان سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء وطالبات کولیکچر دیا۔ پھر 12 اپریل 2014 کو پروفیسر ڈاکٹر خالد ظفراللہ صاحب ( چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ، ریلوے روڈ کالج فیصل آباد ) نے ”موجودہ دور میں ترکی میں نفاذ اسلام کی کوششیں“کےعنوان سے سیمینار میں مقالہ پیش کیا۔
بعدا زا ں 18 مئی 2015ء میں پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز سابق وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی نے بعنوان ”افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا اور امت مسلمہ کا مستقبل“اور پروفیسر داکٹر دوست محمد صاحب نے بعنوان ”پاکستان میں تعلیم کی اہمیت وضرورت “ پر مقالات ایم بی اے ہال میں پیش کیے۔
8۔ 9 جون 2015میں شعبہ کے زیر اہتمام ہائرا یجوکیشن کمیشن اسلام آباد کےتعاون سے ایک ورکشاپ منعقد ہوئی جس کا عنوان ”اسلامی علوم میں تحقیق