کتاب: خطبات سرگودھا (سیرت نبوی ص کا عہد مکی) - صفحہ 10
٭رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اورخواتین۔ ایک سماجی مطالعہ، اسلامی بک فاؤنڈیشن نئی دہلی، ۲۰۰۶ء نشریات لاہور۲۰۱۱ء
٭عہدنبوی کا تمدن، اسلامی بک فاؤنڈیشن نئی دہلی ۲۰۱۰ء دارالنوادر/کتاب سرائے لاہور ۲۰۱۱ء
٭معاش نبوی۔ کتب خانہ سیرت کراچی ۲۰۱۵ء
٭وحی حدیث، اسلامی بک فاؤنڈیشن نئی دہلی ۲۰۰۴ء کتاب سرائے لاہور ۲۰۰۵ ء
٭شاہ ولی اللہ کا رسالہ سیرت، پھلت ۲۰۰۶ء
٭شاہ ولی اللہ کا فلسفہ سیرت، علی گڑھ ۲۰۰۰ء
عہد نبوی میں سیرت فاروقی، اسلامک بک فاؤنڈیشن ۲۰۱۵ء (زیرطبع)
٭مصادر سیرت نبوی، قاضی پبلشرز نئی دہلی ۲۰۱۵ء
٭مقالات سیرت (جلدا ول) مکتبہ اسلامیہ لاہور ۲۰۱۵ء
٭امام واقدی کی سیرت نگاری (کتاب المغازی کی متنی تحقیق) وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی( زیر طبع)
٭سیرت خاتم صلی اللہ علیہ وسلم (مطول کتاب سیرت ) زیر تصنیف
راقم نے یونیورسٹی آف سرگودھا اپریل ۲۰۱۲ء میں علوم اسلامیہ کےا مور سنبھالے توعزم مصمم کیاکہ اس ادارے کی ترقی اور علمی وتحقیقی شناخت قائم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرناہے، چنانچہ پی ایچ ڈی کا ازسر نواجراء نیز بی ایس، ایم اےا ور ایم فل میں بھی تحقیق کی اہمیت کواجاگر کرنے کےلیےممتاز اساتذہ اور محققین کے سیمینار اور محاضرات کا وقتاً فوقتاً اہتمام کیا۔ اپنی ذاتی حیثیت میں راقم نے متعدد موضوعات پر لیکچر دئیے۔ اسی سلسلے میں 22نومبر 2012 کوپروفیسر حافظ نثار الحق