کتاب: خطبات حرمین(جلد2) - صفحہ 633
اور آپ کے صدقِ ارادہ کا عنوان ہونا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے حج اور کوشش کو شرفِ قبولیت سے نوازے، اللہ ہمارے اور آپ کے لیے یہ دن تادیر بار بار لائے اور امتِ اسلامیہ کو عزت و شرف، رفعت و سرداری اور نصرت و اقتدار عطا فرمائے۔ اے اللہ! حجاج کرام سے ان کا حج اور سعی قبول فرما، ان کے حج کو حجِ مبرور بنا، ان کی سعی کو سعیِ مشکور بنا اور ان کے گناہوں کو معاف فرما۔ سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون، و سلام علی المرسلین، والحمد للّٰه رب العالمین۔