کتاب: خطبات حرمین(جلد2) - صفحہ 590
اسے ندامت کی علامت بنا لو۔ اللہ کی تعریفیں کرو، اس کا شکرادا کرو جس نے تمھیں امن و امان اور ایمان کی نعمتوں اور تسخیرِ اسباب سے نواز رکھا ہے اور رزقِ فراواں عطا کیا ہے، اپنی اطاعت و عبادت آسان کی ہے اور عقوبات و آفات سے محفوظ رکھا ہوا ہے۔ سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون، و سلام علی المرسلین، والحمد للّٰه رب العالمین۔