کتاب: خطبات حرمین(جلد2) - صفحہ 436
اور خطاؤں سے توبہ قبول کرنے والے اور انتہائی رحم کرنے والے رب کے سامنے تائب ہو جاؤ ۔ خیر و بھلائی کے مو سموں کو سنجیدگی کے ساتھ عملِ صالح کے لیے غنیمت سمجھنے اور اپنے سابقہ گناہوں سے تائب ہونے کے نتیجے میں نیک عمل کرنے والوں کو ان کے ماضی کے عملی نقص کا بھی اﷲ تعالیٰ معاوضہ عطا فرماتا ہے اور گناہوں کی سزا اسے معاف کر دیتا ہے۔ سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون، وسلام علی المرسلین، والحمد للّٰه رب العالمین۔