کتاب: خطبات حرمین(جلد2) - صفحہ 435
سے نکل کر بے حجابی و بے پردگی اختیار نہ کرو۔ بری سہیلیوں سے دور رہو، عورت کی جاے قرار اس کا گھر ہے اور اﷲ تعالیٰ کے نزدیک بد ترین جگہیں بازار ہیں۔ اﷲ تعالیٰ اپنی حرمتوں کے پامال کیے جانے پر غیرت کھاتا ہے اور اس کی پکڑ بڑی سخت ہے۔ اگر وہ اپنی کسی بندی سے اپنا پردہ اٹھا دے تو وہ اسے ذلیل و رسوا کر دیتا ہے۔ دین کی زینت سے مزین رہو اور پردے کو اپنا حسن و جمال بناؤ۔ عمر بہت کم ہے اور یوم حشر کا معاملہ بڑا ہی مشکل ہے۔ ماہِ رمضان کے بارے میں اﷲ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿ شَھْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْٓ اُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْاٰنُ ھُدًی لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْھُدٰی وَ الْفُرْقَانِ فَمَنْ شَھِدَ مِنْکُمُ الشَّھْرَ فَلْیَصُمْہُ وَمَنْ کَانَ مَرِیْضًا اَوْ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ یُرِیْدُ اللّٰہُ بِکُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِکُمُ الْعُسْرَ وَ لِتُکْمِلُوا الْعِدَّۃَ وَ لِتُکَبِّرُوا اللّٰہَ عَلٰی مَا ھَدٰکُمْ وَ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ﴾ [البقرۃ: ۱۸۵] ’’رمضان وہ ماہ ِ مبارک ہے جس میں قرآنِ کریم نازل کیا گیا جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور اس میں ہدایت کی اور حق و باطل میں تمییز کرنے کی نشانیاں ہیں۔ تم میں سے جو شخص اس ماہ کو پائے وہ اس کا روزہ رکھے۔ ہاں جو بیمار یا سفر میں ہو، اسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرنی چاہیے، اﷲ تعالیٰ کا ارادہ تمھارے ساتھ آسانی کرنے کا ہے سختی کا نہیں، وہ چاہتا ہے کہ تم گنتی پوری کر لو۔ اور اﷲ تعالیٰ کی دی ہو ئی ہدایت پر اس کی تکبیریں (بڑائیاں) بیان کرو اور اس کا شکر ادا کرو۔‘‘ تمام خوشیوں اور غموں کے ساتھ یہ دنیا ختم ہو جائے گی، کسی کو زندگی لمبی ملے یا چھوٹی، یہ عمریں بھی ختم ہو جائیں گی اور تمام لوگ بالآخر اﷲ تعالیٰ کی طرف لوٹ جائیں گے۔ کتنے لوگ ہیں جو بڑی قوی امیدوں کے ساتھ اس ماہِ رمضان کا انتظار کر رہے تھے، مگر عمر نے وفا نہ کی اور وہ اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، لہٰذا ماہِ رمضان میں کثرت سے نیکیاں کر لیں۔ ایک طویل مدت (۳۳۰ دنوں) اور ایک لمبے فراق کے بعد یہ رمضان آیا ہے، لہٰذا اس میں اپنے رب کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا صفحہ کھولیں، جو آیندہ اعمالِ صالحہ پر کار بند رہنے کی روشنی سے چمک رہا ہو۔ اپنے بھولے بسرے ماضی پر آپ تو نسیاں کا پردہ ڈال چکے ہیں، مگر اﷲ تعالیٰ کے یہاں ایک ایک بات کا حساب موجود ہے۔ ماضی کو توبہ و استغفار کے پردے میں لپیٹ کر اﷲ کے سپرد کر دو اور تمام گناہوں