کتاب: خطبات حرمین(جلد2) - صفحہ 355
چوتھا خطبہ اسلامی عقیدے کے ثمرات و برکات امام و خطیب : فضيلة الشيخ حسين بن عبد العزيز آل شيخ حفظه اللّٰه حمد و ثنا کے بعد: مسلمانو! میں آپ کو اور اپنے آپ کو تمام اعمال و اقوال میں علانیہ و پوشیدہ ہر وقت اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت کرتا ہوں۔ جو اللہ سے ڈرگیا اس نے اسے عذاب سے بچا لیا اور اس کے لیے تمام مشکلات سے نکلنے کا راستہ اور غموں کا مداوا مہیا کر دیا اور وہ اسے وہاں سے رزق مہیا کرتا ہے جہاں سے کبھی اس نے سوچا بھی نہ ہو۔ ارشادِ الٰہی ہے: ﴿ وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا . وَّیَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لاَ یَحْتَسِبُ﴾ [الطلاق: ۲] ’’جو اللہ سے ڈر گیا، اللہ اس کے لیے (مشکلات سے نکلنے کا) راستہ بنا دیتا ہے اور اسے وہاں سے رزق دیتا ہے، جہاں سے اس نے کبھی سوچا بھی نہ ہو۔‘‘ اسلامی عقیدہ ایک عظیم نعمت ہے: امتِ اسلامیہ! ہمارے لیے اللہ کی سب سے بڑی نعمت اور سب سے بڑا کرم یہ ہے کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے صاف ستھرے عقیدے کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے، جو ہر قسم کی صلاح و بھلائی کا ضامن اور ہر قسم کی برائی کی سرکوبی کرنے والا ہے، کیونکہ اس کی تعلیمات عدل و انصاف، اخوت و بھائی چارہ، آزادی و مساوات اور امن و سلامتی پر مشتمل ہیں، اسی طرح اس کی تعلیمات ایسے اخلاقی نظام پر مشتمل ہیں، جو نفسوں کی تطہیر اور ضمیروں کا اس طرح تزکیہ کر دیتا ہے کہ ان میں صفاتِ حمیدہ اور خصالِ کریمہ پیدا کر دیتا ہے۔ اسلامی عقیدے کے ثمرات و برکات: 1۔برادرانِ اسلام! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس عقیدے کی بنیاد رکھی اور جس کی تخم ریزی کی ہے، وہ