کتاب: خطبات حرمین(جلد2) - صفحہ 35
(4) فضیلۃ الشیخ عبد اﷲ الغدیان۔ (5) فضیلۃ الشیخ علامہ عبدالعزیز بن عبداﷲ بن باز۔ اہم مناصب: (1) فراغت کے بعد آپ نے ریاض شہر کے مختلف مقامات اور مساجد میں دروس و محاضرات کا سلسلہ شروع کیا اور ۱۴۰۶ھ میں عدالت میں ملازمت کا آغاز کیا۔ (2) ۱۴۱۱ھ میں آپ نجران کے محکمہ کبریٰ میں جج متعین ہوئے۔ (3) پھر ۱۴۱۲ھ میں محکمہ کبریٰ ریاض میں عہدہ قضا کی ذمے داری سنبھالی۔ (4) ۱۴۱۸ھ میں آپ محکمہ کبریٰ مدینہ منورہ میں قاضی مقرر ہوئے اور بعد ازاں آپ مسجد نبوی کے امام و خطیب متعین ہوئے۔ مؤلفات: (1) أحکام الإحداد في الفقہ الإسلامي۔ (2) القواعد الفقھیۃ للدعویٰ۔ (5) فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد المحسن القاسم حفظہ اللہ نام و نسب، ولادت اور حصولِ تعلیم: عبد المحسن بن محمد بن عبد الرحمن القاسم القحطانی۔ آپ کے دادا علامہ عبد الرحمن بن قاسم سعودی عرب کے کبار علما میں سے تھے، جنھوں نے متعدد کتب حاشیہ الروض المربع، حاشیہ کتاب التوحید، حاشیہ آجرومیۃ وغیرہ متعدد کتب تالیف کیں۔ فضیلۃ الشیخ عبد المحسن القاسم حفظہ اللہ مکہ مکرمہ میں ۱۳۸۸ھ = ۱۹۶۷ء کو پیدا ہوئے۔ آپ نے جامعہ امام محمد بن سعود ریاض سے گریجویشن کیا اور المعہد العالی للقضاء سے ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔