کتاب: خطبات حرمین(جلد2) - صفحہ 332
أَجْرُ خَمْسِیْنَ مِنْھُمْ؟ قَالَ: (( أَجْرُ خَمْسِیْنَ مِنْکُمْ )) [1] ’’تمھارے بعد صبر کے دن آنے والے ہیں، اس زمانے میں صبر کرنا ایسے ہی مشکل ہو گا، جیسے ہاتھ میں انگارہ پکڑنا مشکل ہوتا ہے۔ اس وقت نیک عمل کرنے والے شخص کو ایسا ہی عمل کرنے والے پچاس آدمیوں کے برابر اجر و ثواب ملے گا۔‘‘، صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ان کے ہی پچاس آدمیوں کے عمل کے برابر اجر؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اسے تم میں سے پچاس آدمیوں کے عمل کرنے کے برابر اجر ملے گا۔‘‘ سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون، وسلام علی المرسلین، والحمد للّٰه رب العالمین۔
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۴۳۴۸) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۰۵۸) سنن ابن ماجہ، برقم (۴۰۱۴)