کتاب: خطبات حرمین(جلد2) - صفحہ 299
اخلاقِ حمیدہ و آدابِ رفیعہ سکھلاؤ۔ جس تعلیم و تربیت کے بنیادی عناصر میں یہ دونوں چیزیں (کتاب و سنت) شامل نہ ہوں، اس میں کوئی خیر نہیں ہے۔ کتاب اللہ کی تعلیمات اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکارم اخلاق ہی تمام خیر و برکت کا سرچشمہ ہیں اور اسی کی طرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہتے ہوئے اشارہ فرمایا ہے: (( مَنْ یُّرِدِ اللّٰہُ بِہٖ خَیْرًا یُّفَقِّھْہُ فِيْ الدِّیْنِ )) [1] ’’اللہ جسے خیر و بھلائی سے نوازنا چاہتاہے، اسے دین کی صحیح سمجھ عطا فرماتا ہے۔‘‘ سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون، و سلام علی المرسلین، والحمد للّٰه رب العالمین۔
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۷۱) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۰۳۷)