کتاب: خطبات حرمین(جلد1) - صفحہ 68
اے اہلِ ایمان! تقویٰ اختیار کرو اور اپنے کھانے، پینے اور تمام معاملات میں پاکیزگی اختیار کرو۔ { وَ اتَّقُوْا یَوْمًا تُرْجَعُوْنَ فِیْہِ اِلَی اللّٰہِ ثُمَّ تُوَفّٰی کُلُّ نَفْسٍ مَّا کَسَبَتْ وَ ھُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ} [البقرۃ: ۲۸۱] ’’اور اس دن سے ڈرو جس میں تم اﷲ کی طرف لوٹائے جاؤ گے، پھر ہر شخص کو پورا دیا جائے جو اس نے کمایا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔‘‘