کتاب: خطبات حرمین(جلد1) - صفحہ 553
’’اے میرے بندو! تم مجھے نقصان پہنچانے والے کسی ایسے مقام پر نہیں پہنچے کہ مجھے کوئی نقصان پہنچاؤ، نہ تم کسی ایسے نفع کے مقام پر ہو کہ مجھے کوئی نفع ہی پہنچا سکو۔ اے میرے بندو! اگر تمھارے پہلے اور پچھلے انسان اور جنّ تمام کسی سب سے زیادہ پرہیز گار دل کے مالک آدمی کی طرح ہوجائیں تو میری بادشاہت میں اس سے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ اے میرے بندو! اگر تمھارے پہلے اور پچھلے انسان اور جنّ کسی سب سے زیادہ نافرمان دل کے مالک کی طرح ہوجائیں تو بھی میری بادشاہت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی۔‘‘
اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی اس بے پرواہی کے باوجود وہ پرہیزگاروں، نیکی کرنے والوں، صبر کرنے والوں، توبہ کرنے والوں اور طہارت اختیار کرنے والوں کے ساتھ محبت رکھتا ہے۔
[1] حلیۃ الألیاء (۲/ ۱۴۸)