کتاب: خطبات حرمین(جلد1) - صفحہ 460
{ وَاْمُرْ اَھْلَکَ بِالصَّلٰوۃِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْھَا} [طٰہٰ: ۱۳۲] ’’اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دے اور اس پر خوب پابند رہ۔‘‘ اس سلسلے میں مساجد کے ائمہ کا بھی انتہائی اہم کردار ہے کہ وہ اس اہم ذمے داری کو اٹھائیں، اس پر توجہ دیں، اس کے احکام اور حکمتوں سے لوگوں کو روشناس کروائیں، اور ائمہ حضرات مقتدیوں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہر کوئی اپنے پیغام کو ادا کرنے میں ذمے داری کا مظاہرہ کرے اور اللہ تعالیٰ کے اذن سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکیں۔