کتاب: خطبات حرمین(جلد1) - صفحہ 46
۲۔ علامہ محمد بن عبداﷲ السبیل حفظہ اللہ ۔ ۳۔ فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداﷲ بن باز رحمہ اللہ ۔ ۴۔ فضیلۃ الشیخ علامہ عبداﷲ بن محمد بن حمید رحمہ اللہ ۔ ۵۔ فضیلۃ الشیخ عبداﷲ بن عبدالرحمن بن غدیان۔ ۶۔ فضیلۃ الشیخ سعید محمد عبداﷲ۔ ۷۔ فضیلۃ الشیخ محمد صالح حبیب۔ ۸۔ فضیلۃ الشیخ علامہ عبداﷲ صومالی۔ اہم ذمہ داریاں: ۱۔ آپ ربیع الاول ۱۴۱۳ھ میں مسجد حرام مکہ مکرمہ میں امام و خطیب متعین ہوئے۔ ۲۔ اس کے ساتھ آپ نے مسجد حرام میں تدریس کا آغاز کیا۔ ۳۔ آپ نے ملک اور بیرون ملک متعدد ندوات میں شرکت کی۔ ۴۔ آپ ۱۴۱۵ھ میں مرکز الدراسات العلیا جامعہ ام القریٰ کے مدیر مقرر ہوئے۔ ۵۔ پھر ۱۴۱۷ھ میں کلیۃ الشریعۃ (شریعت کالج)کے عمید (DEAN)منتخب ہوئے۔ مؤلفات: ۱۔ أحکام الطفل اللقیط۔ ۲۔ إیضاح الدلائل في الفرق بین المسائل للإمام عبد الرحیم الحنبلي (دراسۃ و تحقیق) ۳۔ البصمۃ الوراثیۃ و مدی مشروعیۃ استخدامھا في النسب و الجنایۃ۔ ۴۔ حکم الطھارۃ لمس القرآن الکریم۔ ۵۔ من منبر الحرم المکي (مجموعۃ الخطب) وفات: آپ یکم محرم ۱۴۲۳ھ میں ایک ٹریفک حادثہ میں فوت ہوئے اور آپ کی نمازِ جنازہ مسجد حرام میں آپ کے والد محترم فضیلۃ الشیخ علامہ محمد بن عبداﷲ السبیل نے پڑھائی۔