کتاب: خطبات حرمین(جلد1) - صفحہ 446
کو بھی زمانہ بھر کے روزوں کے برابر قرار دیا ہے یعنی مکمل سال کے روزے۔[1]اس طرح ہر مہینے کے تین روزے رکھے جائیں تو یہ سال بھر میں چھتیس (۳۶) روزے ہوجائیں گے۔ تیس (۳۰) رمضان کے اور چھے شوال کے، جو کل ملا کر ایک سال میں بہتّر (۷۲) روزے ہوجاتے ہیں۔ اس طرح ایک سال میں اگر بہتّر (۷۲) روزے رکھے جائیں تو ثواب کے لحاظ سے یہ دو سال کے روزوں کے برابر ہو جائیں گے یعنی سات سو دن سے بھی زیادہ! { ذٰلِکَ فَضْلُ اللّٰہِ یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَآئُ وَاللّٰہُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ} [الحدید: ۲۱] ’’یہ اﷲ کا فضل ہے، وہ اسے اس کو دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور اﷲ بہت بڑے فضل والا ہے۔‘‘