کتاب: خطبات حرمین(جلد1) - صفحہ 433
اگر اول اور آخر اﷲ تعالیٰ کی توفیق شامل حال نہ ہوتی تو اتنے بڑے جم غفیر کے لیے یہ سب کچھ مہیا کرنا آسانی سے ممکن نہ ہوتا۔ پھر یہ اﷲ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے حرمین شریفین کی خدمت کا موقع ایسے خدمت گزاروں کو دیا ہے جو ہمیشہ سے، تعمیری معاملات ہوں یا زائرین کو سہولیات پہنچانے کا مسئلہ، دل کھول کر خرچ کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ اﷲ اسے خالص اپنے لیے بنا دے اور اپنے فضل و کرم سے اس کی مزید توفیق عنایت فرمائے۔