کتاب: خطبات حرمین(جلد1) - صفحہ 43
۲۔ التقیید والإیضاح للحافظ العراقي (دراسۃ و تحقیق)
۳۔ التفسیر النبوي للقرآن۔
۴۔ شھر الرحمۃ والمغفرۃ۔
۵۔ بناء الشخصیۃ المسلمۃ تحت أضواء الکتاب والسنۃ۔
۶۔ المدخل إلی دراسۃ الصحیحین۔
۷۔ المدخل إلی دراسۃ الموطأ۔
۸۔ السراب الأکبر۔
۹۔ دلیل المسلم في الاعتقاد علی ضوء الکتاب والسنۃ (تحقیق و تخریج)۔
۱۰۔ اعتقاد السلف (تحقیق و تخریج)۔
(4) فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صالح بن حمید حفظہ اللہ
نام و نسب اور حصولِ تعلیم:
صالح بن عبداﷲ بن محمد بن حمید۔ آپ ۱۳۶۹ھ میں بریدہ شہر میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ میں ۱۳۹۲ھ میں گریجویشن کی اور ۱۳۹۶ھ میں ماسٹر کیا۔ بعد ازاں مکہ مکرمہ ہی میں ۱۴۰۲ھ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
اہم مناصب:
۱۔ آپ ۱۴۰۴ھ میں مسجد حرام میں امام و خطیب متعین ہوئے۔
۲۔ ۱۴۲۱ھ میں ہیئت کبار علماء کے رکن منتخب ہوئے۔
۳۔ آپ رابطہ عالم اسلامی کی مجلس مساجد کے رکن ہیں۔
۴۔ ایک عرصہ تک آپ امورِ حرمین شریفین کے صدر رہے ۔
۵۔ آجکل آپ سعودی مجلسِ شوریٰ کے صدر ہیں ۔