کتاب: خطبات حرمین(جلد1) - صفحہ 42
ہوئے۔ آپ کی ولادت مکہ مکرمہ میں یکم رجب ۱۳۷۵ھ میں ہوئی۔ آپ نے ابتدائی تعلیم مکہ مکرمہ کے مختلف مدارس میں مکمل کی اور اپنے والد محترم کے زیرِ سایہ قرآن مجید حفظ کیا۔ پھر ۱۳۹۷ھ میں جامعہ ام القریٰ مکہ مکرمہ میں گریجویشن کی اور ۱۴۰۲ھ میں جامعہ ام القریٰ مکہ مکرمہ سے ایم اے کیا۔ بعد ازاں ۱۴۰۸ھ میں آپ نے جامعہ ام القریٰ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔
اساتذہ کرام:
۱۔ فضیلۃ الشیخ علامہ عبدالعزیز بن عبداﷲ بن باز رحمہ اللہ ۔
۲۔ فضیلۃ الشیخ علامہ عبداﷲ خیاط رحمہ اللہ ۔
۳۔ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر محمد ابو شہبہ۔
۴۔ فضیلۃ الشیخ السید سابق۔
۵۔ فضیلۃ الشیخ سید احمد صقر۔
۶۔ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر محمد العروسی عبد القادر۔
۷۔ فضیلۃ الشیخ عبداﷲ البسام۔
۸۔ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالمجید محمود۔
۹۔ فضیلۃ الشیخ علامہ عبیداﷲ مبارک پوری۔
۱۰۔ فضیلۃ الشیخ محمد حیات سنبھلی۔
مناصب اور اہم ذمہ داریاں:
۱۔ ۱۳۹۹ھ میں آپ نے جامعہ ام القریٰ میں تدریس کا آغاز کیا۔
۲۔ آپ ۱۴۱۴ھ میں سعودی مجلس شوریٰ کے رکن منتخب ہوئے۔
۳۔ آپ ۱۴۱۸ھ میں مسجد حرام کے امام و خطیب مقرر ہوئے۔
۴۔ ۱۴۱۸ھ ہی میں آپ کو علامہ عبدالعزیز عبداﷲ بن باز رحمہ اللہ نے رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کا رکن منتخب کیا۔
مؤلفات:
۱۔ مختلف الحدیث بین المحدثین والأصولیین والفقھاء۔