کتاب: خطبات حرمین(جلد1) - صفحہ 41
کرنے کی کوشش کیا کرتا تھا حتی کہ جب میں راستے میں ٹریفک کے اشارات پر ٹھہرتا تو اس وقت بھی قرآن کا ورد کیا کرتا تھا اور انھیں اشارات پر وقوف کے دوران میں نے سورۂ نساء مکمل حفظ کر لی۔ تصانیف: آپ نے متعدد مناصب اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران تصنیف و تالیف کی طرف بھی توجہ کی اور مندرجہ ذیل کتب تالیف کیں: ۱۔ کیفیۃ ثبوت النسب۔ ۲۔ کرامات الأنبیاء۔ ۳۔ المھدي المنتظر عند أھل السنۃ والجماعۃ۔ ۴۔ المنھاج للحاج والمعتمر۔ ۵۔ ومیض من الحرم (مجموعہ خطبات) ۶۔ خالص الجمان في تھذیب مناسک الحج من أضواء البیان۔ ۷۔ أصول الفقہ (سؤال و جواب) ۸۔ التحفۃ المکیۃ في شرح حائیۃ ابن أبي داود العقدیۃ۔ ۹۔ حاشیۃ علی لامیۃ ابن القیم۔ ۱۰۔ إسراج الخیول بنظم القواعد الأربع وثلاثۃ الأصول۔ ۱۱۔ الشامل في فقہ الخطیب والخطبۃ۔ ۱۲۔ وبل السحابۃ علی نظم الصبابۃ في مدح المدینۃ طابۃ۔ ۱۳۔ المراجعات حول إنکار مصطفی محمود أحادیث الشفاعات۔ (3) فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر اُسامہ بن عبداﷲ خیاط حفظہ اللہ نام و نسب اور حصولِ تعلیم: اسامہ بن عبداﷲ بن عبدالغنی بن محمد بن عبدالغنی بن ابراہیم خیاط۔ آپ اپنے والدِ محترم فضیلۃ الشیخ عبداﷲ خیاط رحمہ اللہ کے بعد حرم کے امام و خطیب مقرر