کتاب: خطبات حرمین(جلد1) - صفحہ 35
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم
حرفے چند
زیر نظر کتاب ’’خطباتِ حرمین‘‘ میں مسجد حرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں دیے جانے والے خطباتِ جمعہ کو اردو ترجمہ کے بعد قارئین کرام کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ اس سلسلہ کی پہلی جلد ہے جس میں ۱۴۲۲ھ =۲۰۰۲ھ کے خطباتِ مکہ مکرمہ کو جمع کیا گیا ہے۔ بفضلہ تعالیٰ جلد ہی ۱۴۲۲ھ ہی کے خطباتِ مدینہ منورہ پر مشتمل اس سلسلہ کی دوسری جلد قارئین کرام کی خدمت میں پیش کی جائے گی اور بعد ازاں اسی ترتیب سے تسلسل کے ساتھ خطبات حرمین کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ان شاء اﷲ العزیز
اﷲ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے فضیلۃ الشیخ مولانا محمد منیر قمر حفظہ اللہ کو جنھوں نے اس مفید سلسلے کا آغاز کیا ہے تاکہ اردو داں حضرات بھی ان تقاریر و خطبات سے استفادہ کر سکیں۔
آخر میں دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ اس مبارک سلسلہ کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں جن حضرات نے علمی و عملی تعاون کیا ہے، انھیں جزائے خیر عطا فرمائے اور روزِ جزا اس عمل کو ان کی مغفرت اور بلندی درجات کا باعث بنائے۔ آمین یا رب العالمین
حافظ شاہد محمود
۱۲/ ۱۰/ ۱۴۳۲ھ
۱۱/ ۰۹/ ۲۰۱۱ء