کتاب: خطبات حرمین(جلد1) - صفحہ 34
لیے ہے لہٰذا اس کا بحال رکھنا تو از بس ضروری تھا ۔ ۴۔ عزیزِ محترم حافظ شاہد محمود (فاضل مدینہ ہونیورسٹی ) نے خطبات میں مذکور احادیث وآثار کی مکمل تخریج کر دی ہے۔ اللہ تعالیٰ انکے اس علمی عمل کو انکے میزانِ حسنات کا حصہ بنائے ۔ ۵۔ ان خطبات کی کمپوزنگ اور سیٹنگ وغیرہ میں ہمارے لختِ جگر عدنان قمر سلمہٗ اللہ نے بھی کافی کدوکاوش کی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی اس علمی خدمت کو قبول فرمائے اور اسے مزید توفیقِ خدمتِ دین سے نوازے۔ خطباتِ حرمین شریفین کی طباعت و اشاعت کے سلسلہ میں ہمارے ساتھ معروف سماجی شخصیت جناب انجینئر محمد طارق برلاس صاحب (الطویرقی گروپ آف کمپنیز) نے تعاون کیا ہے۔ بَارَکَ اللّٰہُ فِيْ أَہْلِہٖ وَمَالِہٖ وَ عُمُرِہٖ وَ أَعْمَالِہِ الصَّالِحَۃِ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان ’’خطباتِ حرمین شریفین‘‘ کو محترم خطباء و واعظین، معزز علماء و طلباء اور تمام قارئینِ کرام کے لیے باعثِ استفادہ بنائے۔ آمین والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حرر قبل صلوٰۃ الفجر فی : ابو عدنان محمد منیر قمر نواب الدین ۲۲؍ ۹؍ ۱۴۳۲ھ= ۲۲؍۸؍۲۰۱۱ء ترجمان سپریم کورٹ ۔الخبر وداعیہ متعاون بمراکز الدعوۃ والارشاد الدمام ، الظہران ،الخبر ۔سعودی عرب