کتاب: خطبات حرمین(جلد1) - صفحہ 321
’’ماہِ رجب اور اس کی کسی خاص رات کی فضیلت کے بارے میں کوئی قابلِ حجت صحیح حدیث ثابت نہیں ہے۔‘‘[1] اللہ والو! ہمیں اللہ سے ڈرنا چاہیے، ہر شخص اپنا دینی فریضہ و ذمہ داری ادا کرے، اپنے عقیدے کے لیے، اپنے ملک و معاشرہ کے امن و امان کی حفاظت کے لیے اوراس کی سلامتی کے ساتھ کھیلنے سے انہیں بچانے کے لیے ہر شخص کو اپنی آنکھیں کھلی اور ہوش قائم رکھنے چاہئیں، ہو سکتا ہے کہ مشکلات میں انعامات اور دردوں میں امیدیں ہوں، لہٰذا مخلصانہ رجوع، باریک حساب، مسلسل جانچ پڑتال، دائمی نیک نتائج اور روشن مستقبل کے وسیع آفاق پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے تا کہ سب لوگ علم وعمل کے اعتبار سے مل جل کر راسخ قدم اٹھائیں اور بندوں کی فلاح و بہبود نیز بلادِ اسلامیہ کی سعادت و خوشی کے لیے دعوت و اصلاح کی طرف رواں دواں ہوں۔
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۹۹۹)