کتاب: خطبات حرمین(جلد1) - صفحہ 242
جہنم رسید، اس دن کے لیے پوری تیاری رکھو اور زادِ را ہ جمع کر کے رکھو۔ اس دن جو شخص جہنم سے دور کر دیا گیا اور جنت میں داخل کر دیا گیا وہ کامیاب ہو گیا۔
{ وَ مَا الْحَیٰوۃُ الدُّنْیَآ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ} [آل عمران: ۱۸۵]
’’اور یہ دنیا کی زندگی تو سوائے دھوکے کے سامان کے کچھ بھی نہیں۔‘‘