کتاب: خطبات حرمین(جلد1) - صفحہ 232
اہم ترین حق ہے، اور ہر قسم کے شرک کی اپنے عملی کردار سے نفی کرے، اور وہ یوں کہ ہرقسم کی عبادت صرف اللہ کے لیے ادا کرے، اس کی شریعت کو اس کی زمین پر نافذ کرے اور ہر چھوٹے بڑے معاملے میں اللہ کے فیصلوں کی پابندی کرے، اس پر اپنی رضامندی کا واضح اظہار کرے، اور دلوں میں کسی بھی قسم کی تنگی اور شک وشبہ رکھے بغیر اللہ کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیمِ خم کرے۔ اگر ایسا ہو گیا تو ساری مخلوق سعادت اور خوش بختی سے بہرہ ور ہو گی ، کیونکہ روئے زمین کی قیادت و سیادت اور حکومت اللہ علیم و خبیر و حکیم کے اس دینِ اسلام کی ہو گی جو خود تمام سعادتوں کی ضمانت ہے۔