کتاب: خطبات حرمین(جلد1) - صفحہ 222
کیونکہ اﷲ تعالیٰ قوت کے ساتھ اس چیز کو بھی روک دیتے ہیں جس کو قرآن کے ساتھ نہیں روکتے۔ پھر اگر کوئی حق قبول نہ کرے تو یہ وعظ و نصیحت پر اصرار کرنے سے روکنے کے لیے کوئی بہانہ نہیں ہوسکتا، کیونکہ یہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ہم سب پر عائد کردہ فریضہ ہے۔ کوئی قبول کرے یا نہ کرے، یہی وہ چیز ہے جو بفضلہ تعالیٰ امت کے وجود کی حفاظت کر سکتی ہے، اور اسی کے ہوتے ہوئے اﷲ تعالیٰ کے ہاں معذرت پیش کی جا سکتی ہے اور انجام بد اور غلامی سے نکلا جا سکتا ہے۔ اﷲ ہی سیدھی راہ پر چلانے والا ہے۔