کتاب: خطبات حرمین(جلد1) - صفحہ 102
’’پھر وہ ان دونوں سے وہ چیز سیکھتے جس کے ساتھ وہ مرد اور اس کی بیوی کے درمیان جدائی ڈال دیتے، اور وہ اس کے ساتھ ہرگز کسی کو نقصان پہنچانے والے نہ تھے مگر اﷲ کے اذن کے ساتھ۔ اور وہ ایسی چیز سیکھتے تھے جو انھیں نقصان پہنچاتی اور انھیں فائدہ نہ دیتی تھی۔‘‘ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا : { فَلَمَّآ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰی مَا جِئْتُمْ بِہِ السِّحْرُ اِنَّ اللّٰہَ سَیُبْطِلُہٗ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَ ، وَ یُحِقُّ اللّٰہُ الْحَقَّ بِکَلِمٰتِہٖ وَ لَوْ کَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَ} [یونس: ۸۱، ۸۲] ’’تو جب انھوں نے پھینکا، موسیٰ نے کہا تم جو کچھ لائے ہو یہ تو جادو ہے، یقینا اﷲ اسے جلدی باطل کر دے گا۔ بے شک اﷲ مفسدوں کا کام درست نہیں کرتا۔ اور اﷲ حق کو اپنی باتوں کے ساتھ سچا کر دیتا ہے، خواہ مجرم برا ہی جانیں۔‘‘ جادو کے نقصانات: اہلِ اسلام! جادو کروانے اور جادو گروں کے پاس جانے کے دو نقصانات ہیں، ایک اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرنا، دوسرے لوگوں کو ایذا پہنچانا اور زمین پر فساد مچانا۔ بہت سے معاشروں میں ایک کثیر تعداد اس گندگی کو بطورپیشہ اپنائے ہوئے ہے جو کوتاہ ہمتوں اور حسد کی آگ میں جلتے ہوئے بے ضمیروں سے محض چند ٹکوں کے حصول کی خاطر دن رات امت کے عقائد خراب کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔ اس طرح یہ اپنے مسلمان بھائیوں کی جادو کے بد اثرات کی وجہ سے بری حالت سے بطور تماشائی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اس وقت تک چین کی نیند سوئیں گے نہ آرام کریں گے جب تک ان شعبدہ بازوں کا بازار گرم نہ ہو جائے اور یہ کونے کونے میں پھیل نہ جا ئیں۔ کبھی یہ دیسی علاج کے دروازے سے داخل ہوتے ہیں تو کبھی میاں بیوی کے درمیان الفت پیدا کرنے کے بہانے سے۔ اور ایسی چیزیں پیش کرتے ہیں جو ان کے دعوے کے مطابق میاں بیوی میں محبت بڑھا دیتی ہیں، اور کبھی یہ دو دشمنوں