کتاب: خطبات شہید اسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 89
جھنڈے کو ہاتھ میں تھام کے میدان میں آگئے ہیں۔ سن لو! آج ضرورت ہے رب کا قرآن ایک ہاتھ میں تھامنے کی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان دوسرے ہاتھ میں تھامنے کی۔ اٹھو! زمانہ تمہارے قدموں کا منتظر ہے۔ تمہارے قدموں کی چاپ پر اس نے کان لگائے ہوئے ہیں۔ اٹھو! زمانے کو بتلا دو‘ قرآن و سنت کے فدائی آگئے ہیں اور ہاتھ بلند کر کے کہو قرآن و سنت کے فدائی آگئے ہیں۔ اٹھ کے بولو اٹھ کے قرآن و سنت کے فدائی آگئے ہیں۔ انشاء اللہ اب اس ملک میں آئے گا تو رب کا قرآن آئے گا۔ اس ملک میں آئے گا تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان آئے گا اور جو اس کی راہ میں رکاوٹ بنے گا۔ یہاں سے جائے گا۔ واخر دعوانا ان الحمد للّٰه رب العالمین