کتاب: خطبات شہید اسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 440
اللہ تمہیں غالب کرکے چھوڑے گا۔ غلبہ کس کے پاس ہے؟ اللہ کے۔ طاقت کس کے پاس ہے ؟ اللہ کے۔ اختیار کس کے پاس ہے ؟ اللہ کے۔ مال کس کے پاس ہے؟ اللہ کے۔ دولت کس کے پاس ہے؟ اللہ کے۔ زندگی کس کے پاس ہے ؟ اللہ کے۔ منفعتیں کس کے پاس ہیں؟ اللہ کے۔ عزت کس کے پاس ہے؟ اللہ کے۔ اس کے سوا ان ساری چیزوں کا مالک اور کوئی نہیں۔ جب اس کے سوا مالک اور کوئی نہیں تو جھکنا بھی کسی دوسرے کے سامنے درست نہیں۔ واخر د عوانا ان الحمد اللّٰه رب العلمین