کتاب: خطبات شہید اسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 436
الظّٰلِمِیْنَ(سورۃالانبیاء:۸۷) اللہ وہ ہے جو قوم سے ناراض ہو کر بھاگنے والے یونس کو مچھلی کے پیٹ میں چھپا کر مچھلی کو کشتی بنا دیتا ہے۔ اللہ وہ ہے وَ اَیُّوْبَ اِذْ نَادٰی رَبَّہٗٓ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ (سورۃالانبیا:۸۳) اس ایوب کو جس کو گھر والے بھی چھوڑ جاتے ہیں اللہ وہ ہے جو اس کو گھر والے بھی دیتا ہے جتنا مال چھینا گیا ہے اس سے دوگنا عطا بھی کر دیتا ہے اور شفا بھی اس طرح دیتا ہے گویا بیماری لگی ہی نہیں ہے۔ ہم نے اللہ کو جانا ہی نہیں ہے۔ اِذْ یُغْشِّیْکُمُ النُّعَاسَ اَمَنَۃً مِّنْہُ وَیُنَزِّلُ عَلَیْکُمْ مِّنَ السَّمَآئِ مَآئً (سورۃالانفال:۱۱) اللہ وہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کمزور ساتھی جب دشمنوں کی دہشت سے ڈر جاتے ہیں اللہ ہواؤں کو چلا کر ان کو نیند میں لا کر ان کے دلوں پر مرہم رکھ کے ان کی مدد کے لئے آسمان سے جبرائیل کی قیادت میں فرشتے ارسال فرما دیتا ہے۔ اللہ وہ ہے چاروں طرف سے مدینہ دشمنوں سے گھرا ہوا ہے۔ إِذْ جَاءُوكُم مِّن فَوْقِكُمْ وَمِنْ أَسْفَلَ مِنكُمْ (سورۃاحزاب:۱۰) اور پھر اِذْ جَآئَ تْکُمْ جُنُوْدٌ فَاَرْسَلْنَا عَلَیْھِمْ رِیْحًا وَّجُنُوْدً الَّمْ تَرَوْھَا (سورۃاحزاب:۹) اللہ وہ ہے چاروں طرف سے گھرے ہوئے مدینے کو دشمنوں سے بچا کر مومنوں کو سلا