کتاب: خطبات شہید اسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 425
نجاست کا علم ہے اللہ ہمیں اپنے دماغوں کی کجی کا اعتراف ہے اللہ ہمیں اپنے جسموں کی پلیدگی کا خیال ہے۔ اللہ ہمیں اس بات کا پورا اندازہ ہے کہ جس طرح تیرے اہل حق کو ہونا چاہئے ہم اس طرح کے نہیں ہیں۔ اللہ سب کچھ ہیں لیکن یہ بھی تو تیری کرم نوازی ہے کہ اپنے سارے گناہوں کے باوجود تیرے دروازے کو چھوڑ کر کبھی دوسرا دروازہ نہیں دیکھا ہے۔ اللہ اپنی اسی توحید کی برکت سے اس علاقے کو اپنی توحید کے چشموں سے سیراب فرما دے۔ اللہ اپنی توحید کے نور سے جگمگا دے اللہ کتاب و سنت کے نور اور روشنی سے پوری کائنات کو منور فرما دے۔ اللہ اس مسجد کو مینارہ نور بنا دے۔ اللہ اگر اس کے بنانے والوں میں اس کی تولیت کرنے والوں کی نیتوں میں کوئی کجی ہے تو اس کو درست فرما دے۔ اللہ اس کو تو خالصتا اپنی رضا کے لئے اپنی مرضات کے لئے اپنی وجہ کے لئے کر لے۔ اللہ تو اس کو قبول فرما لے اللہ جو لوگ اس مسجد کو اپنے جسموں کے ساتھ اپنے مالوں کے ساتھ اپنی حاضری کے ساتھ آباد کریں تو ان کے گھروں کو آباد فرما دے۔ واخر دعوانا ان الحمد للّٰه رب العلمین