کتاب: خطبات شہید اسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 424
یہ اس کا کام ہے۔ تمہارا کام آواز دینا ہے۔ آواز پہنچانا تمہارا کام نہیں۔ آواز پہنچانا عرش والے کا کام ہے۔
وَاَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ یَاْتُوْکَ رِجَالًا وَّعَلٰی کُلِّ ضَامِرٍ یَّاْتِیْنَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ (سورۃ الحج:۲۷)
ابراہیم آواز تم دو دلوں میں کھنچ میں پیدا کردوں گا۔ تمہارا کام لوگوں تک پہنچانا نہیں تمہارا کام لوگوں کو منوانا نہیں منوانا بھی میرا کام پہنچانا بھی میرا کام ہے اور میں دعا کرتا ہوں اور آپ سب لوگ میرے ساتھ دعا کریں-
اللہ !یہ گھر تیرے نام پہ بنا ہے اللہ اس میں اور کسی کا نام شامل نہیں ہے اللہ یہاں پڑوس میں پورن کا کنواں بھی موجود ہے اللہ یہاں علی پور بھی موجود ہے۔ اللہ ہم نے پورن کے کنویں کی طرف رخ کیا نہ علی پور کی طرف رخ کیا۔ اللہ ہم نے رخ کیا ہے تو تیرے قبلہ و کعبہ کی طرف رخ کیا ہے۔ اللہ اس کی لاج تونے رکھنی ہے اللہ اس کی آبرو تونے رکھنی ہے اللہ ہمارا کام لگانا تھا سینچنا تیرا کام ہے۔ ہم تو مٹی میں ملاتے ہیں تو مٹی سے اگاتا ہے۔ ہم تو مٹا دیتے ہیں۔ ہم بیج ڈالتے ہیں اور مٹی میں ملا کر خاک در خاک کر دیتے ہیں اور تو خاک میں ملے ہوئے کو اٹھاتا ہے اس کی انگوری بناتا ہے پھر اس کو تناور بناتا ہے پھر اس کو سایہ دار بناتا ہے اور پھر تیری نظر کرم اگر درخت پہ پڑ جائے تو اس کو تو پھل دار بناتا ہے اور پھر اس سے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں اور لوگ اس سے اپنی پیاس بجھاتے ہیں اپنی بھوک مٹاتے ہیں۔ اللہ یہ تیرا کام ہے۔ پودا ان لوگوں نے لگایا اللہ درخت بنانا تیرا کام ہے۔ اللہ اس گھر کو انہوں نے بنایا آباد کرنا تیرا کام ہے۔ اللہ تو اپنے بندوں کو توفیق عطا فرما کہ تیرے حق کی آواز کو کہیں تیرے حق کی آواز کو قبول کریں۔ اللہ تیرے نبی نے کہا تھا کہ بندوں کے دل رحمان کی انگلیوں میں ہیں۔ اللہ ہم عاجز کمزور ہیں اللہ ہم ناتواں سہی اللہ ہم بے کس و بے بس ہیں اللہ ہمارے پاس نہ کوئی اقتدار ہے اللہ نہ ہمارے پاس کوئی اختیار ہے اللہ نہ ہمارے پاس کوئی قوت ہے اللہ نہ ہمارے پاس کوئی طاقت ہے۔ اللہ تیرا شکر ہے کہ صرف وہ آواز موجود ہے جو تیرے نبی نے مکے اور مدینے کے بازاروں میں بلند کی تھی۔ اللہ ہم اتنے اہل نہیں ہیں کہ تیری آواز کو بلند کر سکیں اللہ ہمیں اپنی زبانوں کی