کتاب: خطبات شہید اسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 378
اللہ کے فضل و کرم سے اپنے خدا کی کہتا اپنے مصطفے کی کہتا تھا اور ہم نے کہا کہ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُکِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ. لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ بِذٰ لِکَ اُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ.(سورۃ الانعام:۱۶۲‘۱۶۳) اللہ ہمارا جینا بھی تیرے لئے ہمارا مرنا بھی تیرے لئے اللہ کے فضل و کرم سے میں اس بات کا اظہار کرتے ہوئے آپ کو گواہ بنانا چاہتا ہوں کہ جب تک جسم میں سانس کی آمد و رفت باقی ہے سٹیج کوئی سا ہو کسی کا ہو ہم اللہ کے فضل و کرم سے اللہ رسول کے علاوہ اور کسی کی بات کہنے کو تیار نہیں ہیں۔ واخر د اعوانا ان الحمد للّٰه رب العلمین