کتاب: خطبات شہید اسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 348
مَثَلُ المُؤْمِنِينَ في تحابھم وتَعاطُفِهِمْ،وتَوادِّهِمْ كمثلِ الجسدِ الواحدِ إذا اشتَكى منْهُ عضوٌ تد عی له سائِرُ الجَسَدِ بالسَّهَرِ والْحُمّى لوگو!ساری کائنات میں بسنے والے مسلمانوں کی مثال ایک جسم کی ہے کہ جسم کے ایک حصے کو تکلیف ہو تو سارا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے۔ یہ نہیں ہوتا کہ انگلی کاٹ دو تو دل میں تکلیف نہیں ہوتی۔ اگر پاؤں میں کانٹا چبھ جائے تو سارا جسم چین نہیں کر سکتا۔ فرمایا ساری کائنات میں بسنے والے مومنوں کی مثال ایک جسم کی طرح ہے کہ اگر جسم کے ایک حصے میں تکلیف پہنچے تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔ اللہ سے دعا ہے اللہ ہمیں قرآن اور نبی کی تعلیمات کے مطابق اپنے حقوق کے ساتھ اپنے بندوں کے حقوق کی بھی نگہداشت کی توفیق عطا فرمائے۔ واخر د عوانا ان الحمد للّٰه رب العالمین