کتاب: خطبات شہید اسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 318
رکھتے۔ قرآن کا چہرہ مختلف ہے۔ یزیدک وجہہ حسنا ، اذا ما ذدتہ نظرا قرآن کا چہرہ جتنا دیکھو قرآن کی محبت اتنی بڑھتی جاتی ہے۔ یہ قرآن اللہ کی عجیب کتاب ہے جتنا پڑھو اس کی محبت میں اضافہ جتنا اس کو دیکھو اس کے پیار میں اضافہ جتنا اس کو پڑھو اس کے لطف میں اضافہ۔ یزیدک وجہہ حسنا ، اذا ما ذدتہ نظرا قرآن پڑھتا جا اور اپنے سینے کو محبت سے بھرتا جا۔ یہ دنیا کی عجب کتاب ہے۔ ۱۴۰۰سال پہلے آیت اتری۔۱۴۰۰سال بعد فٹ کرو حرف حرف فٹ آتا ہے۔ لفظی ترجمہ وَالَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَّکُفْرًا وَّتَفْرِیْقًا بَیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اے میرے محبوب !جنہوں نے عبادت گاہ کا نام مسجد رکھا۔ ’’ ضرارا ‘‘مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لئے۔ ’’وکفرا ‘‘اور تیری رسالت کا انکار کرنے کے لئے۔ وَّتَفْرِیْقًا بَیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اور مسلمانوں کے اندر جدائی پیدا کرنے کے لئے۔ وارصاد ا لمن حارب اللّٰه و رسولہ من قبل اور ان لوگوں کو پھانسنے کے لئے جو خدا رسول کے دشمن ہیں۔ آج مرزائیوں کی عبادت گاہ پہ یہ آیت صادق آتی ہے کہ نہیں؟ مسلمانوں میں تفریق کے لئے خدا کے رسول کے باغیوں کو اس میں اکٹھا کرنے کے لئے کمیونسٹوں کو اس ملک کے اندر قوت بہم پہنچانے کے لئے فاسقوں فاجروں کی حکومت اس ملک میں قائم کرنے کے لئے رسول کے دین کو جو رسول لے کے آیا ہے ہٹانے کے لئے انگریز کی اولاد غلام احمد کے سکے کو چلانے کے لئے۔ اللہ نے کہا اس مسجد کا وجود محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) تیرے ہوتے ہوئے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ صبح اٹھے مسجد میدان کے ساتھ ہموار ہو چکی تھی۔ اس کا کوئی وجود بھی باقی نہیں رہا تھا۔ کہتے ہیں جی مسجد ہے۔ مذہبی آزادی کا مطلب یہ ہے کہ تم محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے دیس میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی بغاوت کے لئے قلعے تعمیر کرو؟ یاد رکھو کوئی قادیانی کوئی مرزائی سرور کائنات کا وفادار نہیں ہے۔ بات کہوں غصہ نہ