کتاب: خطبات شہید اسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 284
تو تھے ان کا نکالا ہوا دکھا دو۔ اور تو اور ہے اگر تم یہ کہتے ہو یہ تین دشمن تھیچوتھا تو دوست تھا۔ عید میلاد کے پانچ دن اس کے اقتدار کے دور میں بھی آئے۔ پانچ دفعہ اس کے دور اقتدار میں بھی یہ دن آیا ہے کہ نہیں آیا ہے؟ اور تو اور اس کی بات بھی چھوڑو۔ ایک دن خود اس کے نواسے کی حکومت کے دور میں بھی آیا ہے۔ اس کی بات بتلا دو۔ کچھ ہم کو دے تو دو کہ وہابیوں کو سمجھا سکیں۔ اس قوم کی مت ماری ہوئی ہے بغیر دلیل کے مانتے ہی نہیں ہیں۔ ہم کو ان کا منہ خاموش کرنے کے لئے کوئی دلیل بتلا دو۔ کوئی بات ؟ میں تمہارے دلوں پر انصاف کے نام پہ دستک دیتا ہوں۔ خدا کا نام لے کر رسول کی تعلیم کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں اپنے دل پہ ہاتھ رکھ کر مجھ کو ایک حوالہ بتلا دو۔ صرف ایک مسئلے کا۔ کل (۱۲ربیع الاول)کے دن کا ایک حوالہ۔ نبی کا‘ صدیق کا‘ فاروق کا‘ذوالنورین کا‘ حیدر کرار کا‘ سید شباب اہل الجنتہ کا‘ معاویہ کے ماننے والے ہو تو امیر معاویہ کا‘ ابو حنیفہ کے ماننے والے ہو تو جاؤ امام ابو حنیفہ کا‘ وہابی ہو کر‘ اہلحدیث ہو کر‘ محقق ہو کر تقلید کو نہ مانتے ہوئے بھی اعلان کرتا ہوں امام ابو حنیفہ کا حوالہ بتلا دو۔ کعبے کے رب کی قسم ہے پھر بھی ماننے کے لئے تیار ہوں۔ سن لو !ساری کائنات کے ملا زہر کا پیالہ پی سکتے ہیں۔ دنیا کی کسی کتاب سے اس کا حوالہ ثابت نہیں کر سکتے۔