کتاب: خطبات شہید اسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 137
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلقہ بگوش ہو گئے۔ اب ذرا تاریخ کے اوراق کو پلٹ کے دیکھئے کہ عثمان ابن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان ایام میں مسلمان ہوئے جب کہ بہت کم لوگوں نے ابھی تک اسلام کو اختیار کر رکھا تھا۔ چند لوگ تھے جو ابھی تک مسلمان ہو چکے تھے۔ حضرت عثمان ابن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسلمان ہوتے ہیں۔ میری بات کو یاد رکھنا لکھ لینا۔ اس زمین کے اوپر اور اس آسمان کے نیچے نبی کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے اگر کسی مسلمان سے اپنے رشتہ کو استوار کیا۔ الفاظ کو اچھی طرح سن لو۔ نبی کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کے منصب پر سرفراز ہونے کے بعد سب سے پہلے جس مسلمان سے رشتہ داری کے تعلق کو استوار کیا وہ شخص بنی امیہ کے خاندان کا چشم و چراغ عثمان ابن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھا۔ نبی نے منصب نبوت پر سرفراز ہونے کے بعد عثمان سے پہلے کسی شخص سے کوئی رشتہ داری نہیں کی۔ سب سے پہلے نبی کی نگاہ رشتہ داری کے لئے اگر کسی کے وجود اقدس پہ پڑی تو وہ جناب عثمان ابن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وجود اقدس تھا۔ بات کو یاد رکھنا۔ آج صرف بیٹی کے ناطے کسی کو ان مناقب اور محامد کا مالک بنایا جا رہا ہے جن مناقب اور جن فضائل کا حامل اگر کائنات میں کوئی ہو سکتا ہے تو صرف نبی اور رسول ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر بات رشتہ داری ہی کی ہے تو سن لو رشتہ داری میں بھی حضرت عثمان ابن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ السا بقون الاولون میں سے ہیں۔ جب نبی کائنات نے اپنی بیٹی رقیہ کا رشتہ حضرت عثمان سے کیا اس وقت تک علی المرتضی ابھی جوانی کی سرحدوں میں داخل بھی نہیں ہوئے تھے۔ اگر صرف بیٹی کے رشتے کی وجہ سے کسی کو کوئی منقبت اور فضیلت کوئی شرف اور بلندی کوئی عزت اور شان حاصل ہوسکتی ہے تو اس کو حاصل ہونی چاہئے کہ نبی کائنات نے جس کو سب سے پہلے اپنی بیٹی کے رشتہ کے لئے منتخب کیا ہے اور کسی پر نگاہ نہیں پڑی۔ اس بات کو یاد رکھنا۔ نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کی چار بیٹیاں تھیں۔ دو بیٹیاں ابولہب کے بیٹوں سے بیاہی گئیں تھیں۔ ایک بیٹی عاصی سے بیاہی گئی تھی۔ جب نبی کائنات نے نبوت کا اعلان کیا ابولہب کے بیٹوں سے رخصتی سے پیشتر نبی کائنات علیہ الصلا والسلام کی بیٹیوں کی جدائی ہو گئی۔ چنانچہ نبی کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو گوارہ نہ کیا کہ اسلام کو قبول کئے بغیر ابولہب کے بیٹوں کے لئے