کتاب: خطبات شہید اسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 133
اللہ عنہم اجمعین یہ وہ لوگ تھے جن کی اپنی محبتوں کا یہ معیار تھا اور ان محبتوں کا تذکرہ انشاء اللہ آئندہ خطبات جمعہ میں ہوگا۔ اگلا خطبہ جمعہ انشاء اللہ حضرت حسین کی شہادت اس کے پس منظر اور حقیقی تاریخی واقعات کہ کون سے واقعات تھے جن کی بنا پر حضرت حسین کی شہادت واقع ہوئی ؟ کیا اس کا پس منظر تھا ؟ انشاء اللہ اس موضوع پر خطبہ ہو گا۔ اللہ سے دعا ہے اللہ ہمیں حق کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین واخر دعوانا ان الحمد للّٰه رب العالمین