کتاب: خطبات شہید اسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ - صفحہ 108
ادا کیا ہے ایک اور بہت بڑی شخصیت ہے جن کا نام نامی اسم گرامی عمر ابن الخطاب رضی اللہ تعالی عنہ ہے۔ اسلام کی تاریخ میں اس شخصیت کو فاروق اعظم کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے اور مسلمانوں کے نزدیک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مقام مرتبے شان اور منزلت کے لحاظ سے پوری کائنات میں انبیاء اور رسول اللہ کو چھوڑ کر اگر کوئی دوسری بڑی شخصیت ہے تو وہ فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ہے۔ مسلمانوں کا عقیدہ یہ ہے کہ رب العزت نے انبیا اور رسولوں کے بعد سب سے زیادہ افضل مخلوق اگر بنائی ہے تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی بنائی ہے اور خود امام کائنات کا اپنا ارشاد گرامی ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا ہے کہ فضل صحابتی علی صحابتہ الانبیاء و المرسلین کفضلی علیھم جس طرح اللہ نے مجھے تمام نبیوں میں سب سے افضل بنایا ہے اسی طرح رب کائنات نے میرے صحابہ کو تمام انبیاء کے صحابہ سے افضل بنایا ہے۔ ان افضل ترین صحابہ میں سے اور اس مقدس ترین گروہ میں سے سب سے بڑی شخصیت اگر کوئی ہے تو وہ صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ہے اور ان کے بعد روئے زمین پر اگر کوئی سب سے بڑی شخصیت پیدا ہوئی ہے تو وہ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شخصیت ہے۔ فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ مقام مرتبے شان قدر و قیمت اجر و ثواب کے لحاظ سے تو اسلام کی سرور کائنات کے بعد دوسری بڑی شخصیت ہیں لیکن کارکردگی کے لحاظ سے اسلام کی خدمت کے لحاظ سے اسلامی حکومت کی تاسیس کے لحاظ سے اسلامی تعلیمات کی نشر و اشاعت کے لحاظ سے قرآن و سنت کی خدمت کے لحاظ سے اور اسلام کے علم کو کائنات میں بالا و بلند کرنے کے لحاظ سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد پوری اسلامی تاریخ میں اگر سب سے بڑی کوئی شخصیت ہے تو وہ فاروق اعظم کی ہے۔ اجر و ثواب صدیق کا زیادہ ہے لیکن اسلامی حکومت کے قیام میں سب سے زیادہ کردار اگر ادا کیا ہے تو فاروق اعظم نے کیا ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنے ایک فرمان گرامی سے بھی اس بات کی تائید ہوتی ہے۔ امام کائنات علیہ الصلوٰۃ والسلام ایک دن نماز فجر کے بعد اپنی مسجد پاک میں اپنے صحابہ کے سامنے بیٹھ گئے۔سلام پھیری۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا رخ اپنے اصحاب کی طرف کیا۔ لوگ