کتاب: خوشگوار زندگی کے 12 اصول - صفحہ 6
(خَیْرُ الْکَلَامِ مَا قَلَّ وَدَلَّ)
’’بہترین بات وہ ہے جو مختصر اور مدلّل ہو۔‘‘
زیرِ نظر رسالہ اسی کی بہترین تصویر ہے۔مختصر جامع ومانع اور قرآن وسنت کے دلائل سے مزیّن ہے۔اور کیوں نہ ہوتا جبکہ اس مؤلف جناب ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد صاحب نہ صرف ارکانِ ایمان،ارکانِ اسلام اور جادو کا علاج وغیرہ متعدد کتب کے مصنّف ومترجم ہیں بلکہ کویت میں وسیع پیمانے پر تبلیغی ودعوتی خدمات بھی سر انجام سے رہے ہیں اور ایک داعی ومبلّغ کو عموماً لوگوں کی علمی ضرورت کا احساس ہوتا ہے اور وہ اسے ہی پورا کرنے پر اکتفا کرتاہے۔اللہ تعالیٰ ان کے اس عمل کو قبول فرمائے،اسے انکے میزانِ حسنات کا حصہ بنائے اور قارئینِ کرام کو ان اصول وقواعد پر عمل پیرا ہوکر اپنی زندگی کو کامیاب وخوشحال اور اپنے شب وروز کو خوشگوار بنانے کی توفیق سے نوازے۔آمین
توحید پبلیکیشنز کے کارپردازان محمد رحمت اللہ خان ایڈووکیٹ اور انجینئر شاہد ستار اور انکے ساتھیوں کو بھی اللہ تعالیٰ جزاء خیر عطا فرمائے کہ تھوڑے سے عرصہ میں ہی انہوں نے درجنوں کتابیں چھاپ کر اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کردی ہیں۔اَللّٰھُمَّ زِدْ فَزِدْ۔
والسلام وعلیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ
۲۵؍۱۰؍۱۴۲۸ھ ابوعدنان محمد منیر قمر نواب الدین
۰۶؍۱۱؍۲۰۰۷ء ترجمان سپریم کورٹ الخبر
وداعیہ متعاون مراکز دعوت وارشاد
الدمام،الظھران،الخبر(سعودی عرب)