کتاب: خوشگوار زندگی کے 12 اصول - صفحہ 30
پریشانی اور صدمے کے وقت کی دعائیں 1 حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھنے کی تلقین کی : ((اَللّٰہُ رَبِّیْ لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا))(ابو داؤد: ۱۵۲۵، وصححہ الألبانی فی صحیح سنن ابی داؤد ج ۱ ص ۲۸۴ ) ’’ اللہ ہی میرا رب ہے ، میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا‘‘ ۔ 2 حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے : (( لَا إلٰہَ إلَّا اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ ، لَا إلٰہَ إلَّا اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ، لَا إلٰہَ إلَّا اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ َورَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ))(البخاری ۔ الدعوات باب الدعاء عند الکرب ۔ الفتح ج ۱۱ ص ۱۲۳ ، مسلم : ۲۷۳۰) ’’ اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں، وہ عظمت والا ا وربرد بار ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں، وہ عرشِ عظیم کا رب ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں، وہ آسمانوں کا رب اور زمین کا رب اور عرشِ عظیم کا رب ہے ‘‘ ۔ 3 حضرت علی رضی اللہ عنہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پریشانی کے وقت یہ دعا پڑھنے کی تلقین کی : ((لَا إلٰہَ إلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ ، سُبْحَانَ اللّٰہِ وَتَبَارَکَ اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ )) (مسنداحمد:۱/۹ وصححہ الشیخ احمد شاکر ج: ۲/ ۸۷) ’’ اللہ کے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں، وہ برد بار اور کریم ہے ، اللہ پاک ہے ، اور با برکت ہے وہ اللہ جو کہ عرشِ عظیم کا رب ہے ، اور تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جو کہ تمام جہانوں کا رب ہے ‘‘ ۔ 4 حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : پریشان حال کو یہ دعا پڑھنی چاہیئے: